11 اکتوبر، 2004، 11:57 AM

خرازي اور لاروف

وزير خارجہ خرازي نے كہا ہے كہ ہم ايٹمي انرجي سے صلح آميز اور پر امن استفادہ كرنا چاہتے ہيں

وزير خارجہ خرازي نے كہا ہے كہ ہم ايٹمي انرجي سے صلح آميز اور پر امن استفادہ كرنا چاہتے ہيں

روس كے وزير خارجہ لاروف نے كہاكہ ايٹمي ٹيكنالوجي سےصلح آميز استفادہ كرنا ايران كا حق ہے ايران اور روس كے وزراء خارجہ نے تہران ميں ملاقات كے دوران اس بات پر تاكيد كي كہ ايران اور روس بين الاقوامي صلح اورسلامتي كو مضبوط بنانے كاعزم ركھتے ہيں اور تہران اورماسكو اسميں مؤثر نقش ايفا كرنے اور اس كومستحكم بنانےكي سمت اقدام كر رہے ہيں

خبر رساں ايجنسي مہر كي رپورٹ كے مطابق ايران اور روس كے وزراء خارجہ كمال خرازي اور سرگئي لوروف نے تہران اور ماسكو كے مابين تعاون اور ہمكاري كي صورت حال كا جائزہ ليا انھوں نے اس ملاقات كے دوران بين الاقوامي اور علاقائي امور پر بھي تبادلہ خيال كيا دونوں وزراء خارجہ نے تہران اور ماسكو كے روابط كودوستانہ اور ديرينہ قرارديا اور دونوں ملكوں كے درميان تعاون كومزيد بڑھانے پر زور ديا

روسي وزير خارجہ نے كہا كہ ايران روس كا ہمسايہ اوردوست ملك ہے انھوں نے كہا كہ دونوں ملكوں كے درميان تعاون اور دوستانہ روابط اچھي سطح پرہيں

روس كے وزير خارجہ نے ايران كے ايٹمي پروگرام كے بارے ميں اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ ايران اور يوروپي ملكوں كے درميان مذاكرات جاري ہيں اور ايٹمي توانائي كي عالمي ايجنسي كے ساتھ ايران كا تعاون بھي جاري ہے اور روس اس سلسلے ميں ايٹمي ٹيكنالوجي سے استفادہ كے ايراني حق پر تاكيد كرتا ہے اور روس نے ہميشہ ايران كے ايٹمي ادارے كے ساتھ اچھے تعاون كي حمايت كي ہے

News ID 120025

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha